پٹنہ: 22 اگست، 2020
جماعت اسلامی ہند، بہار کے ارکان و کارکنان ریاست کے سیلاب متاثرہ سولہ اضلاع میں سے سات میں مستقلراحت کار ی کا کام منظم انداز میں کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر متاثرہ اضلاع میں راحت کاری کے لئے سروے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔جماعت اسلامی ہند، بہار کے شعبہ خدمت خلق کے سکریٹری سلطان احمد صدیقی نے بتایا کہ دربھنگہ، مدھوبنی اور موتیہاری کے نشیبی علاقے کے علاوہ سہرسہ، سپول، پورنیہ، مدھے پورہ کے بھی بعض پنچایت زیر آب ہیں۔جماعت اسلامی کی مقامی یونٹیں اپنے اپنے علاقے میں راحت رسانی کے کام میں مصروف ہیں۔
جناب صدیقی نے بتایا کہ مظفرپور ضلع کے اورائی میں راحت رسانی کا کام جاری ہے۔دربھنگہ ضلع کے سنگھواڑا بلاک (بردی پور، سونے بند، سمری)، جمن پور،ارئی، برہولیا، سدھوارا، سیول، بردی پور، سمریا رتن پوراجیسے علاقوں میں ایک ہزار سے زیادہ گھروں کے لوگ ہائی وے پر ہیں۔انہیں راحت پہنچانے کا کام کیا جارہا ہے۔ مشرقی چمپارن ضلع کے محمد پور، سسونیا، سسوا، مخلص پور، سندرپور، جٹوا، جونیروا، اجگر وا، کوہری وغیرہ میں فوڈ کٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔ مدھوبنی ضلع کے برداہا، کٹیا، جمیلہ ٹولی، منیرا باد، دملا گھاٹ، وغیرہ میں راحت رسانی کی جارہی ہے۔ سپول ضلع کے سرائے گڑھ، بھٹاہی، مرونا،نرملی، کشن پور اور سپول صدر بلاک میں لوگ سیلاب سے متاثر ہیں۔اس کے علاوہ سہرسہ ضلع کے نوہٹہ، مہیش اور سمری بختیارپورجبکہ مدھے پورہ ضلع کے عالم نگر اور چوشا بلاک کے کچھ حصے میں سیلاب کا اثر ہے۔ان علاقوں میں متاثرین کے بیچ راحت رسانی جاری ہے۔
جناب صدیقی نے بتایا کہ متاثرہ لوگوں کے درمیان تقریباً ایک ہزار روپے کا راشن کٹ مہیا کرایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ جگہوں پر ؎ ترپال، مچھردانی، دیاسلائی، موم بتی، دودھ، بسکٹ،پانی اور دوائیں بھی ضرورت مندوں میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔
جناب صدیقی نے اہل خیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ جماعت اسلامی ہند، بہار کا بھرپور تعاون کریں تاکہ سیلاب متاثرین کی راحت کاری کا کام بہتر طور پر انجام دیا جا سکے۔ انہوں نے اپنے ارکان و کارکنان اوررفقاء سے اپیل کی ہے کہ وہ راحت رسانی کے کام کو مستعد ی کے ساتھ انجام دیں اوراپنی کارکردگی سے دفتر حلقہ کو بھی مطلع کریں۔
جماعت اسلامی ہند، بہار کے بیت المال کی تفصیلات اس طرح ہیں —
Jamaat-e-Islami Hind Relief Work
Bank: Central Bank of India
Branch: Muradpur, Patna
A/C No. 3040930572
IFSC Code: CBIN0281318
Mobile No. 9709862787, 7654629375
Be the first to comment