پٹنہ: 14 جون، 2020
مختلف مذاہب کے دھرم گروؤں نے فرقہ ہم آہنگی کو فروغ دینے اور بھائی چارے کی فضا ہموار کرنے پر زور دیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند، بہار سے جاری ویڈیو پیغام میں ان دھرم گروؤں نے کہا کہ سماج میں امن ہوگا تبھی ملک ترقی کر سکتا ہے۔ ویڈیو کے متعلق جماعت اسلامی ہند بہار کے شعبہ دعوت کے سکریٹری محمد شہزاد نے بتایا کہ جماعت اسلامی ہند، بہار کی جانب سے ہر سال عید ملن تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں تمام مذاہب کے لوگ شرکت کرتے ہیں اورمشترکہ سماج میں عیدکی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہیں۔ جناب شہزاد نے بتایا کہ اس سال لاک ڈاؤن کی وجہ سے عید ملن تقریب کا انعقاد نہیں ہو سکاتاہم مختلف مذاہب کے دھرم گروؤں نے جماعت اسلامی ہند، بہار کے لئے اپنے پیغامات جاری کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے جس کے لئے جماعت اسلامی ہند، بہار ان کی شکر گزار ہے۔ پیغام جاری کرنے والوں میں مہارویر مندر ٹرسٹ پٹنہ کے سکریٹری، آچاریہ کشور کنال، راج یوگا ٹیچر برہما کماری جیوتی بہن، گرونانک مشنری سنٹر کے جوائنٹ سکریٹری، ترلوک سنگھ نشاد، بہار دلت وکاس سمیتی کے ڈائرکٹر فادراینٹو جوسف اور بودھ فلسفی ارون کاتیان شامل ہیں۔اپنے افتتاحی پیغام میں امیر حلقہ بہار، مولانا رضوان احمد اصلاحی نے بتایا کہ مشترکہ مسائل کے حل ا ورسماج میں رائج مختلف اخلاقی و سماجی خرابیوں کی اصلاح کے لئے مختلف مذاہب کے لوگوں کو آپس میں ایک دوسرے سے تعاون و اشتراک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یوٹیوب پر اپ لوڈ اس ویڈیو کو’Jamaat-e-Islami Hind, Bihar‘ کے فیس بک پر موجود لنک https://youtu.be/NluoTv43JJ8کو کلک کرکے دیکھا جا سکتا ہے۔
Be the first to comment