لاک ڈاؤن: ضرورتمندوں کے درمیان جماعت اسلامی پٹنہ نے تقسیم کیا راشن کٹ

پٹنہ: 10 مئی، 2020
جماعت اسلامی پٹنہ کی جانب سے راجدھانی کے حمید پور کرجی علاقہ میں چالیس خاندانوں کے بیچ راشن کٹ کی تقسیم کی گئی۔ کٹ میں چاول، آٹا، آلو،پیاز، چنا، چوڑا، چنا دال، تیل اور نمک شامل ہیں۔۔ناظم شہر قمر وارثی نے بتایا کہ انہیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے حمید پور کرجی علاقہ کے کئی خاندان روزی روزگار سے محروم ہو گئے ہیں۔ اس کی تصدیق کے لئے جماعت اسلامی کی طرف سے سروے کرایاگیا۔ سروے کے بعد بے حد ضرورت مند لوگوں کے درمیان راشن کٹ کی تقسیم کی گئی۔ تقسیم کے کام میں مقامی محمد راجا اور رضوی حسن نے کافی اہم رول ادا کیا۔ناظم شہر نے بتایا کہ جماعت اسلامی ہند بہار کی پٹنہ شہر یونٹ کی جانب سے اب تک 250 خاندانوں کے بیچ راشن کٹ کی تقسیم کی گئی ہے۔راجدھانی پٹنہ کے جن علاقوں میں راشن کٹ کی تقسیم کی گئی ہے، ان میں باری بھون، عدالت گھاٹ، تارا منڈل عدالت گنج، کملا نہرو نگر، مین پورا راجا پل، مکھنیا کنواں، مہندرو، سلطان گنج، سبزی باغ، پھلواری شریف، عالم گنج، پٹنہ سیٹی شامل ہیں۔ جناب وارثی نے بتایا کہ پٹنہ کے مختلف لاج میں پھنسے تقریباً 15 طالب علموں کی بھی مدد کی گئی۔ موتیہاری، مظفرپور، سمستی پور،دربھنگہ، ارریہ اور ممبئی کے یہ طالب علم لاک ڈان کی وجہ سے لاج میں پھنس گئے تھے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کی ہلپ لائن نمبر پر رابطہ کیا تھا۔ ان طلبا کو ہفتہ بھر کا راشن کا سامان، کھانے پکانے کی گیس اور دوائیں فراہم کی گئیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*