نتیش کمار بہار میں این پی آر کو خارج کریں : مولانا رضوان احمد

الائنس اگینسٹ سی اے اے ، این آر سی، این پی آر کارواں کے تحت جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی 13 فروری سے بہار کے مختلف مقامات کے دورہ پر ہیں ۔ اس دوران وہ سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی کے خلاف چل رہے دھرنا اورمظاہرہ میں شریک ہو کر عوام سے خطاب کر رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں رفقائے جماعت سے ملاقات بھی کر رہے ہیں ۔ امیر حلقہ اب تک رام نگر، بتیا، موتیہاری، مظفرپور اورسیتامڑھی کا دورہ کر چکے ہیں ۔ ان مقامات پر چل رہے دھرنا میں کثیر تعداد میں خواتین سمیت سماج کے مختلف طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک ہو رہے ہیں ۔ اس دورہ میں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن کے ریاستی صدر طہور انور اور بہار یوتھ آرگنائزیشن کے سابق ریاستی صدر تنویر اختر بھی شامل ہیں ۔

Motihari

موتیہاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا رضوان احمد اصلاحی نے کہا کہ سی اے اے اور این آر سی عوام کے بیچ بھید بھاو پیدا کرتا ہے ۔ اس سے ہندوستان کے آئین کی روح کو ٹھیس پہنچتی ہے کیوں کہ آئین ملک کے تمام باشندوں کو برابری کا درجہ دیتا ہے ۔ امیر حلقہ نے کہا کہ بہار کے 130 مقامات پر پرامن اور جمہوری طریقے سے سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے خلاف دھرنا اور مظاہرہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کرکے بہار میں این پی آر کا مرحلہ شروع نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیرل، پنجاب اور راجستھان کی طرح بہار میں بھی این پی آر کو خارج کر دینا چاہئے ۔

الائنس اگینسٹ سی اے اے کے تحت امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی سہرسہ، سپول مدھوبنی، دربھنگہ اور سمستی کا بھی دورہ کریں گے ۔ دورہ 20 فروری تک جاری رہے گا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*