پٹنہ، 27 جنوری، 2021
جماعت اسلامی ہند کے شعبہ خواتین کی جانب سے ’مضبوط خاندان مضبوط سماج‘ کے عنوان سے 19 سے 28فروری کے دوران ایک ملک مہم چلائی جائے گی۔ اس کا مقصد خاندانوں میں مضبوطی اور استحکام لانا ہے۔ اس امر کی جانکاری فراہم کرتے ہوئے بہار میں اس مہم کی کنوینر زیبائش فردوس نے بتایا کہ کسی بھی سماج کی طاقت اور کامیابی اس کے ہر گھر کی قوت اور خوشحالی پر منحصر ہے۔
محترمہ زیبائش نے بتایا کہ مہم کی تفہیم کے لئے آن لائن پروگرام کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے توسط سے جہاں ایک طرف مہم کا تعارف پیش کیا جاتا ہے وہیں دوسری طرف اس کے مقاصد اور طریقہ کار کی وضاحت کی جاتی ہے۔ تفہیمی پروگرام سے شعبہ خواتین کی مرکزی ذمہ داران محترمہ رحمت النساء اور محترمہ شائستہ رفعت خطاب کر چکی ہیں۔
تفہیمی پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے جماعت اسلامی ہند بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے مہم کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے مہم کی مقامی منصوبہ بندی اور اس پر عمل آوری پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ بعد مہم ہمیں سینکڑوں خاتون کارکنان ملنا چاہئے۔ یہ مہم بیک وقت اسلام کے عائلی نظام کا تعارف بھی ہے۔ کیڈر اور کارکنان کی اصلاح و تربیت بھی اور اسی طرح برادران وطن میں اسلام کا خوبصورت اورمبنی بر رحمت و عدل نظام خاندان کا تعارف بھی ہے۔
محترمہ زئبائش نے عام لوگوں بالخصوص خواتین سے اس مہم میں شریک ہونے اور اسے کامیاب بنانے میں اہم رول انجام دینے کی اپیل کی۔
Be the first to comment