پٹنہ: 6 اگست، 2020 دربھنگہ، سیتامڑھی، مظفرپور، موتیہاری اور سیتامڑھی کے آس پاس کے کئی علاقے سیلاب سے متاثر ہیں۔ سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کرراحت کاری کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی ہند، بہار کے شعبہ خدمت خلق کے سکریٹری سلطان احمد صدیقی نے کہا کہ دربھنگہ ضلع کے سنگھوارہ بلاک کے بردی پور، سونے بن، جس پور،ارئی، برھولیا، سدھوارا، سپول اور آس پاس کی بستیوں وغیرہ کے 80 فیصد گھروں میں سیلاب کا پانی داخل ہوچکا ہے۔ ایک ہزارسے زیادہ لوگ اونچی جگہوں پر پناہ گزیں ہیں۔ دوسری طرف شہر مظفرپور اور اطراف میں سیلاب کی مجموعی صورتحال تشویش ناک ہے۔ ضلع کی اہم ندی باگمتی میں طغیانی آنے کی وجہ کر کئی حصے میں سیلاب آچکا ہے۔ بوڑھی گنڈک ندی میں بھی سیلاب کا زور ہے۔ خطرہ کے نشان سے پانی کافی اوپر ہے۔ اس ندی کے قریبی علاقہ جو شہر سے متصل ہیں اور باندھ کے اندر ہیں وہاں پانی کا پھیلاو ہو چکا ہے۔ بالخصوص تین علاقہ چھت بھگوتی پور، سکندر پور اور زیرو مائل کافی متاثر ہے۔ اورائی کے علاقہ میں بھی صورتحال سنگین ہے۔ اس کے علاوہ،سیتامڑھی اور موتیہاری کے آس پاس کے کئی گاؤں میں سیلاب کا پانی داخل ہوجانے کی وجہ سے کچے مکانات بیٹھ گئے ہیں۔ متاثرین ہائی وے پر پناہ لینے کو مجبور ہیں۔ سلطان احمد صدیقی نے جماعت اسلامی ہند، بہار کے ارکان و کارکنان،رفقاء اور اہل خیر حضرات سے ریاست کے سیلاب متاثرین کی راحت کاری کے لئے آگے آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وقت میں ہم سبھی کا فرض ہے کہ ہم متاثرین کی مدد کو آگے آئیں۔ سلطان احمد صدیقی نے بتایاکہ جماعت اسلامی ہند، بہار SIO اور BYOکے تعاون سے مختلف مقامات پر سیلاب متاثرین کے درمیان ریلیف ریلیف کا کام کررہی ہے۔تاہم اس میں مزید تیزی لانے اورراحت رسانی کا دائرہ بڑھائے جانے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ مغربی چمپارن، مظفرپور اور دربھنگہ میں راحت رسانی کاکام جاری ہے۔ انہوں نے اہل خیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ جماعت اسلامی ہند، بہار کا بھرپور تعاون کریں تاکہ سیلاب متاثرین کی راحت کاری کا کام بہتر طور پر انجام دیا جا سکے۔ انہوں نے اپنے ارکان و کارکنان اوررفقاء سے اپیل کی ہے کہ وہ راحت رسانی کے کام کو مستعد ی کے ساتھ انجام دیں اور لاک ڈاؤن کے ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے اپنے تحفظ کا بھی پورا پورا خیال رکھیں۔ جماعت اسلامی ہند، بہار کے بیت المال کی تفصیلات اس طرح ہیں — Jamaat-e-Islami Hind Relief Work Bank: Central Bank of IndiaBranch: Muradpur, PatnaA/C No. 3040930572IFSC Code: CBIN0281318Mobile No. 9709862787, 76546293750People reached0EngagementsBoost postLikeCommentShare
Be the first to comment