پٹنہ: 2 اگست، 2020
جماعت اسلامی ہند، بہار نے ریاست کے سیلاب متاثرین کی راحت کاری کے لئے اپنے ارکان و کارکنان،رفقاء اور اہل خیر حضرات سے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔ جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے کہاہے کہ پورابہار پہلے سے ہی کورونا وائرس سے متاثر ہے اور کروڑوں لوگوں کی معمولات زندگی درہم برہم ہو چکی ہے۔ اس پر ہر سال آنے والے سیلاب نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں ہم سبھی کا فرض ہے کہ ہم متاثرین کی مدد کو آگے آئیں۔
مولانا رضوان احمد نے بتایاکہ جماعت اسلامی ہند، بہار نے ایس آئی او اور بی وائی او کے تعاون سے پہلے مرحلے میں مشرقی چمپارن اور مظفرپور کے متاثرین کے درمیان ریلیف ورک شروع کر دیا ہے۔ مشرقی چمپارن کے 17 بلاک سیلاب سے متاثر ہیں۔ صرف اس ضلع میں متاثرین کی تعداد سات لاکھ سے زائد ہے، جب کہ ریاست میں کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے ہی عوام پریشان ہیں۔
امیر حلقہ نے اہل خیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ جماعت اسلامی ہند، بہار کا بھرپور تعاون کریں تاکہ سیلاب متاثرین کی راحت کاری کا کام بہتر طور پر انجام دیا جا سکے۔ انہوں نے اپنے ارکان و کارکنان اوررفقاء سے اپیل کی ہے کہ وہ راحت رسانی کے کام میں مستعد ی کے ساتھ انجام دیں، لاک ڈاؤن کے ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے اپنے تحفظ کا پورا پورا خیال رکھیں۔
جماعت اسلامی ہند، بہار کے بیت المال کی تفصیلات اس طرح ہیں —
Jamaat-e-Islami Hind Relief Work
Bank: Central Bank of India
Branch: Muradpur, Patna
A/C No. 3040930572
IFSC Code: CBIN0281318
Mobile No. 9709862787, 7654629375
Would you like to promote your website for free? Have a look at this: http://bit.ly/free-ad-posting