پٹنہ: 14 اپریل، 2020
جماعت اسلامی ہند، بہار پوری ریاست میں کورونا وائرس کی وجہ سے پریشانیوں میں گھرے لوگوں کے درمیان راحتی اشیا ء کی تقسیم کر رہی ہے۔جماعت اسلامی ہند، بہار کے شعبہ خدمت خلق کے سکریٹری، سلطان احمد صدیقی نے بتایا کہ 25 مارچ سے 5 اپریل تک لاک ڈاؤن کی میعاد میں 35 ہزار 537 افراد کے درمیان کل 49 لاکھ، 30 ہزار، 200 روپے کی راحتی اشیا تقسیم کی گئی۔راحتی اشیاء کی تقسیم ریلیف فنڈ کے زیر اہتمام کیا گیا۔ راحتی اشیاء میں راشن کٹ، پکا ہوا کھانا کے علاوہ فیس ماسک، سنیٹائزراور ہینڈ واش بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ضرورتمندوں کی نقد مالی امداد بھی کئی گئی۔
سلطان احمدصدیقی نے بتایا کہ دوسری ریاستوں میں پھنسے ہوئے بہار کے مزدوروں و دیگر لوگوں کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے۔ اس کے توسط سے گجرات، مہاراشٹر، پونے، راجستھان، کرناٹک، تمل ناڈو، کولکاتہ، تلنگانہ، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش میں پھنسے ہوئے لوگوں کے درمیان راشن اور فوڈ پیکٹ تقسیم کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ اب تک یہ سارے اخراجات مقامی جماعتوں اور مقامی یونٹوں کے زیر اہتمام مقامی اہل خیر حضرات کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ ایسے تمام اہل خیرکے ہم تہہ دل سے مشکور ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیرعطا فرمائے۔
سلطان احمد نے کہا ہے کہ اب3 مئی، 2020 تک کے لئے لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے ضرورت مندوں کی پریشانی مزید بڑھ جائے گی۔۔ اس کے مدنظر اہل خیر حضرات جماعت اسلامی ہند، بہار کے ریلیف فنڈ میں تعاون کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے درج ذیل اکاؤنٹ میں اپنا قیمتی تعاون دے سکتے ہیں۔
Relief Fund Bihar
JAMAAT-E-ISLAMI HIND, RELIEF WORK
A/C No. 3040930572, IFSC CODE: CBIN0281318
CENTRAL BANK OF INDIA, BRANCH: MURADPUR, PATNA-800004
Please inform on Mobile No. 7654629375
Be the first to comment