مطالعہ قرآن

چوتھادن: 7 اپریل، 2020
مکرمی!……السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
کوروناوائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہماراقیمتی وقت گھروں میں بیت رہا ہے۔ اس کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ہم مطالعہ قرآن کی طرف متوجہ ہوں۔ اس کے لئے دس دنوں کا Self Redaing Material کا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔ اس کے تحت چوتھے دن سورۃ الحدید کی آیت نمبر12 سے15 کا مطالعہ فرمائیں۔ ان آیتوں میں اللہ تعالیٰ نے بیان کیا ہے کہ ایک روشنی ہوگی جو مومنوں کے دائیں بائیں ہوگی جبکہ اس روشنی سے منافق محروم ہوں گے۔ اس ضمن میں مومن اور منافق کا ایک مکالمہ بھی نقل کیا گیا ہے۔
آپ کی سہولت کے لئے سورۃ الحدید کی70 صفحات پر مشتمل پی ڈی ایف فائل منسلک ہے۔ اس میں عربی متن کے ساتھ اردو ترجمہ و تفسیر شامل ہیں۔سورۃ الحدید کی آیت نمبر12 سے15 کا مطالعہ آپ منسلک پی ڈی ایف فائل کے صفحہ نمبر27 سے 40 پر رکوع2 میں کر سکتے ہیں۔
اہل خانہ کے ساتھ اجتماعی مطالعہ کا نظام بنایا جائے۔ یہ کوئی واجبی ہدایت نہیں ہے، بلکہ سہولت و آسانی کے لئے تذکیر ہے۔
جو لوگ جماعت اسلامی ہند بہار کے فیس بک اورویب سائٹ پر یہ پیغام دیکھ رہے ہیں، ان کے لئے پی ڈی ایف فائل کا لنک http://thechoice.one/wp-content/uploads/2017/04/057_Surah_Al-Hadid.pdf دیا جا رہا ہے۔ وہ اس لنک پر کلک کرکے متذکرہ آیات کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔
منجانب: شعبہ تربیت، جماعت اسلامی ہند، بہار
………………………………
مطالعہ قرآن
پانچواں دن: 8/اپریل، 2020
مکرمی!……السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
کوروناوائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہماراقیمتی وقت گھروں میں بیت رہا ہے۔ اس کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ہم مطالعہ قرآن کی طرف متوجہ ہوں۔ اس کے لئے دس دنوں کا Self Redaing Material کا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔ اس کے تحت پانچویں دن سورۃُالرّعد کی آیت نمبر42 سے40 کا مطالعہ فرمائیں۔ ان آیات میں بطور خاص برے انجام کی دھمکی کا ظہور اور اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ کے کئی مظاہر کی نشاندہی کی گئی ہے۔
آپ کی سہولت کے لئے سورۃُالرّعدکی49 صفحات پر مشتمل پی ڈی ایف فائل منسلک ہے۔ اس میں عربی متن کے ساتھ اردو ترجمہ و تفسیر شامل ہیں۔سورۃُالرّعد کی آیت نمبر42 سے40کا مطالعہ آپ منسلک پی ڈی ایف فائل کے صفحہ نمبر45 سے 49 پر رکوع6 میں کر سکتے ہیں۔
اہل خانہ کے ساتھ اجتماعی مطالعہ کا نظام بنایا جائے۔ یہ کوئی واجبی ہدایت نہیں ہے، بلکہ سہولت و آسانی کے لئے تذکیر ہے۔
جو لوگ جماعت اسلامی ہند بہار کے فیس بک اورویب سائٹ پر یہ پیغام دیکھ رہے ہیں، ان کے لئے پی ڈی ایف فائل کا لنک http://thechoice.one/wp-content/uploads/2017/04/013_Surah_Al-Raad.pdf دیا جا رہا ہے۔ وہ اس لنک پر کلک کرکے متذکرہ آیات کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔
منجانب: شعبہ تربیت، جماعت اسلامی ہند، بہار

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*