مطالعہ قرآن

تیسرادن: 6 اپریل، 2020
مکرمی!……السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
کوروناوائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہماراقیمتی وقت گھروں میں بیت رہا ہے۔ اس کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ہم مطالعہ قرآن کی طرف متوجہ ہوں۔ اس کے لئے دس دنوں کا Self Redaing Material کا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔ اس کے تحت تیسرے دن سورہ ھود کی آیت نمبر36 سے47 کا مطالعہ فرمائیں۔ ان آیتوں میں نوح ؑ کی قوم کے احوال بتائے گئے ہیں اور ایسے میں ہٹ دھرم لوگوں کا رویہ کیاہوتا ہے اور مومنین کا رویہ کیا ہونا چاہئے، بیان کیا گیا ہے۔
آپ کی سہولت کے لئے سورہ ھود کی94 صفحات پر مشتمل پی ڈی ایف فائل منسلک ہے۔ اس میں عربی متن کے ساتھ اردو ترجمہ و تفسیر شامل ہیں۔سورہ ھود کی آیت نمبر36 سے47 کا مطالعہ آپ منسلک پی ڈی ایف فائل کے صفحہ نمبر32 سے 45 پر رکوع4 میں کر سکتے ہیں۔
اہل خانہ کے ساتھ اجتماعی مطالعہ کا نظام بنایا جائے۔ یہ کوئی واجبی ہدایت نہیں ہے، بلکہ سہولت و آسانی کے لئے تذکیر ہے۔
جو لوگ جماعت اسلامی ہند بہار کے فیس بک اورویب سائٹ پر یہ پیغام دیکھ رہے ہیں، ان کے لئے پی ڈی ایف فائل کا لنک http://thechoice.one/wp-content/uploads/2017/04/011_Surah_Hud.pdf دیا جا رہا ہے۔ وہ اس لنک پر کلک کرکے متذکرہ آیات کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔
منجانب: شعبہ تربیت، جماعت اسلامی ہند، بہار

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*