پانچ روزہ تربیتی کیمپ برائے کارکنان اختتام پذیر

پٹنہ واقع دفتر حلقہ میں 22-26 فروری، 2020 کو پانچ روزہ تربیتی کیمپ برائے کارکنان کا انعقاد کیا گیا جس میں اٹھارہ افراد نے شرکت کی ۔ کیمپ کے دوران افراد کی تربیت سے متعلق کئی پروگرام ہوئے ۔ مشقی درس قرآن، حدیث و تقاریر و ناظرہ تجوید حفظ و مسنون دعاؤں میں شرکاء کیمپ نے حصہ لیا ۔ اس کے علاوہ کئی اہم موضوعات پرمربیان کے لکچرس بھی ہوئے جن میں اسلام و اجتماعیت، راہ حق کے مہلک خطرے، تحریک اور کارکن، برادران وطن میں دعوت، مختلف مذاہب کے درمیان خوشگوار تعلقات، حقوق زوجین ، انسانی وسائل کا فروغ شامل ہیں ۔ کیمپ کے آخر ی دن دروس قرآن ، حدیث و تقاریر کے مقابلہ جاتی پروگرام بھی ہوئے ۔ اس میں اول ، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے کو انعام سے نوازا گیا ۔ تمام شرکاء کمیپ کو سند سے بھی نوازا گیا ۔ اس موقع پر دفتر حلقہ کے تمام شعبہ جات کر سکریٹریز موجود رہے ۔ کیمپ کی نظامت شعبہ تنظیم کے سکریٹری جناب قمرالہدیٰ نے کی ۔ امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی کی اختتامی تقریر کے بعد کیمپ کا اختتام ہوا ۔👇

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*