پٹنہ:3 فروری، 2020
………………..
مقامی شریف کالونی میں سوسائیٹی فار براءٹ فیوچر، دہلی [ ایس بی ایف ]کی جانب سے1-2 فروری کو آفات ناگہانی کے مواقع پر متاثرین کی فوری راحت کاری اور بچاو کاری پر دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس دوران بہار کے مختلف مقامات سے آئے 62 نوجوانوں کو قدرتی آفات اور انسانی غلطیوں کی وجہ سے رونما ہونے والے حادثات میں گھرے لوگوں کو بچانے کی تدابیر بتائی گئیں ۔ بہار فائر سروس کی ٹیم نے نوجوانوں کو عملی طور پرتربیت دی ۔ اس دوران نوجوانوں کو بتایا گیا کہ آگ، سیلاب ، زلزلہ ، آتشزدگی اور دیگر مصیبتوں میں گھرے لوگوں اور زخمیوں کی راحت کاری کس طرح کی جائے ۔
اس موقع پر سوسائیٹی فار براءٹ فیوچر کے صدر جناب نصرت علی اور جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے اسلام میں خدمت خلق کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام مصیبت میں گھرے لوگوں کی مدد ا اور انسانی خدمت کا درس دیتا ہے ۔ آفات ناگہانی کے مواقع پر متاثرین کی خدمت کو اسلام دیگر کاموں پر ترجیح دیتا ہے ۔ پٹنہ صدر کے سابق ایس ڈی او جناب نیر اقبال نے آفات انتظامیہ کے بہت سارے اصول اور کام کے مواقع اور اس کی تیاری کیسے کی جائے پر نوجوانوں کی توجہ دلائی ۔
اس موقع پر آئی پی ایس افسر پی کے داس نے بھی شرکاء کو جذباتی انداز میں خدمت خلق پر توجہ دلائی ۔ موصوف نے اپنی زندگی کے کئی تجربات بتاتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی شخصیت کو پہچانیں اور اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں ۔
پروگرام کنوینرجناب محمد ذوالفقار اور ایس بی ایف کے بہار کوآرڈینیٹرجناب فیصل جمال نے ورکشاپ کے دوران تکنیکی اور اصولی پہلووَں سے نوجوانوں کو روشناس کرایا ۔ سید جاوید حسن نے آفات انتظامیہ سے متعلق خبروں کی ترسیل کا ہنر بتایا ۔
ایس بی ایف کے نیشنل کوآرڈینیٹر جناب عرفان احمد نے پورے پروگرام کو بہ حسن و خوبی کوآرڈینیٹ کیا اور مختلف نوعیت سے نوجوانوں کو تربیت دی ۔
Be the first to comment