عبدالغفور سیاست میں صالح قدروں کے امین تھے: مولانا رضوان احمد

جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے سابق وزیرپروفیسر عبد الغفور کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم سیاست میں صالح قدروں کے امین تھے ۔ امیر حلقہ نے کہا کہ عبدالغفورایک باشعور لیڈر تھے اورقوم و ملک کی ترقی کے لئے عملی کوششیں کیا کرتے تھے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے ہم عصر سیاستدانوں میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے اور عوام میں کافی مقبول تھے ۔ جماعت اسلامی ہند بہار سے مرحوم کے مراسم کا ذکر کرتے ہوئے مولانا رضوان احمد نے کہا کہ وہ ذمہ داران جماعت سے قربت رکھتے تھے اور جماعت کے ملی ،تعلیمی وفلاحی کاموں کے معترف تھے نیزجماعت کو مشورے دینے کے علاوہ جماعت کے پرگراموں میں بلا تکلف شریک بھی ہوتے تھے ۔ امیر حلقہ نے کہا کہ عبدالغفور کے انتقال سے بہار نے ایک انتہائی سرگرم عمل رہنما کھو دیا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*