پٹنہ: 8 جنوری، 2019
…………..
راجدھانی واقع گاندھی میدان کے گیٹ نمبر ۔ 1 کے پاس سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے خلاف لوک تانترک جن پہل کے زیر اہتمام کی جارہی بھوک ہڑتال کا جمعرات کو آخری دن ہے ۔ جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوکر اس بھوک ہڑتال اورسی اے اے، این آر سی کے خلاف چلائی جارہی عوامی مہم کو کامیاب بنائیں ۔ امیر حلقہ نے بتایا کہ 3 جنوری سے یہ بھوک ہڑتال پہلے گاندھی میدان کے اندر گاندھی مورتی کے پاس شروع ہوئی تھی لیکن دو دن بعد ہی انتظامیہ نے گاندھی میدان کا گیٹ بند کرا دیا ۔ لیکن بھوک ہڑتال پر بیٹھے لوگوں کا حوصلہ پست نہیں ہوا اور اب وہ میدان کے مغربی کنارے پر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں ۔ مولانا رضوان احمد نے کہا کہ اس مہم کوبلا تفریق مذہب و ملت سماج کے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کی حمایت حاصل ہو رہی ہے ۔ ان میں مذہبی رہنما، ٹیچر، وکیل،صحافی، ایکٹیوسٹ،اسکول و کالج کے طلباء و طالبات اور یہاں تک کہ کثیر تعداد میں خواتین بھی شامل ہیں ۔
Be the first to comment