پٹنہ: یکم اکتوبر، 2019
جماعت اسلامی ہند، بہار پٹنہ میں آبی جماوَ اور سیلاب متاثرین کی راحت رسانی اور بچاو کے کام میں گزشتہ سنیچر سے سرگر م عمل ہے ۔ راحت اور بچاو کے کام میں جماعت کے منتخب کارکنان اور ایس آئی او کے ممبران کشتی اور ٹریکٹر کی مدد لے رہے ہیں ۔ اس دوران سنچرا، راجندر نگر، لوہانی پورسمیت کئی علاقوں میں متاثرین کے درمیان دودھ، بسکٹ، بریڈ، پانی، موم بتی اورماچس کے علاوہ کئی دیگر ضروری چیزیں متاثرین کے درمیان تقسیم کی گئیں ۔ اس کے علاوہ راجندر نگر میں پانی سے گھرے کئی فیملی کو باہر بھی نکالا گیاہے ۔
جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے بتایا کہ پٹنہ کے علاوہ بہارکے دیگر حصوں میں سیلاب کی صورت حال کا روزانہ جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ جماعت اسلامی کے ارکان، کارکنان اور رضاکارسیلاب زدگان کے درمیان بلا تفریق مذہب و ملت راحت رسانی اور بچاو کے کام میں مستعدی سے جٹے ہوئے ہیں ۔ راحت اور بچاو کا سلسلہ جاری ہے ۔
Be the first to comment