مالی بہار کے سیلاب زدہ علاقوں میں بچاو اور راحت کاری کے لئے جماعت اسلامی ہند، بہار کی جانب سے نوجوانوں کو تیراکی کی خصوصی ٹریننگ دلائی جائے گی، جن میں سے دس کو ماسٹر ٹرینر بنایا جائے گا ۔ یہ ماسٹر ٹرینر دوسرے نوجوانوں کو تیراکی اور بچاو کی ٹریننگ دیں گے ۔ اس امر کی معلومات فراہم کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے بتایا کہ جماعت کے نوجوان کارکنوں کو تیراکی کی ٹریننگ دلانے کے سلسلے میں پٹنہ کے گائے گھاٹ واقع نیشنل اِن لینڈ نیویگیشن انسٹی چیوٹ کے پرنسپل کیپٹن سومنت سہائے سے ان کی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے ۔ کیپٹن سومنت سہائے نے اس کے لئے اپنی رضامندی بھی ظاہر کر دی ہے ۔
امیر حلقہ نے بتایا کہ جماعت اسلامی بچاو اورراحت رسانی کے کام کو بہتر طور پر انجام دینے کے لئے ایک سو سوئمنگ جیکٹ اوردس فائبر بوٹ خریدنے جکا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ جماعت اسلامی ہند ، بہارکے چار سالہ میقاتی پروگرام میں سماجی و فلاحی کاموں پرخصوصی طور پر توجہ دی گئی ہے ۔
Be the first to comment