پٹنہ جماعت کی ہوگی تشکیل نو، ناظم شہر، امرائے مقامی کی ہوگی تقرری

پٹنہ: 22 مئی، 2019 جماعت اسلامی ہندپٹنہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، دعوتی سرگرمیوں کو رفتار دینے اور اقامت دین کی منزل سے قریب تر ہونے کے لئے راجدھانی کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں امیر حلقہ بہار مولانا رضوان احمد اصلاحی نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی ہند محترم سید سعادت اللہ حسینی کی ہدایت پر بڑے شہروں کو الگ الگ حصوں میں تقسیم کیا جارہا ہے تاکہ ذمہ داریوں کی ادائیگی بہتر طریقے سے ہوسکے۔ امیر حلقہ نے بتایا کہ اسی رو سے مختلف علاقوں کی نشان دہی کرتے ہوئے پٹنہ کوپانچ حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بدھ کو دفتر حلقہ میں ہوئی ایک میٹنگ میں رفقا نے تقسیم کے خاکہ کو منظوری دے دی ہے۔ پانچوں الگ الگ حصوں کے لئے کل پانچ امرائے مقامی کی تقرری کی جائے گی۔ان پانچوں امراء کی رہنمائی نیزپٹنہ شہر کی تنظیم کی توسیع و استحکام کے لئے ایک ناظم شہر کی تقرری عمل میں آئے گی۔

امیر حلقہ نے بتایا کہ ناظم شہر کے لئے 25 مئی اور امیر مقامی کے لئے 10 جون تک ناموں کی سفارش مرکز کو بھیج دینی ہے۔واضح رہے کہ پٹنہ شہر میں جماعت کے کام ایک ہی امارت مقامی کے تحت ہوا کرتے تھے۔ 

شوکت علی
میڈیا انچارج،
جماعت اسلامی ہند، بہار

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*