پٹنہ سیٹی میں جلسہ استقبال رمضان آج ،عوام خواص سے شرکت کی درخواست

جماعت اسلامی ہند پٹنہ نے جلسۂ استقبال رمضان کا ایک سلسلہ چلانے کافیصلہ کیا ہے،اس سلسلے کا پہلا پروگرام آج مورخہ۱۲؍اپریل (جمعہ) بعد نماز مغرب لودی شاہ پیر کی مسجد،لودی کڑہ پٹنہ سیٹی میں خطاب عام کی شکل میں رکھا گیا ہے۔ناظم یونٹ جماعت اسلامی ہندپٹنہ سیٹی نے اینے ایک خباری بیان میں پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لودی شاہ پیر کی مسجد،لودی کڑہ ،پٹنہ سیٹی میں مولانا فضل کریم قاسمی صاحب استقبال رمضان کے موضوع پر خطاب فرمائیں گے اور ہم اور آپ آنے والا ماہ مبارک کی اہمیت وفضیلت سے قبل واقف ہوکر ابھی سے عین سنت رسولﷺ کے مطابق رمضان کی تیاری کرسکیں گے۔ خود آپ ﷺ کا طریقہ رہا کہ رمضان المبارک سے قبل اپنے صحابہ کرام کو اس ماہ کی اہمیت وفضیلت سے واقف کراتے تھے ۔اس سے خاطرخواہ فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ی کرنے کی تلقین کرتے تھے۔اسی سنت کی پیروی میں یہ جلسہ بھی منعقد کیا جارہا ہے۔

شوکت علی دفتر جماعت اسلامی

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*