تمام ضروری کام کاج چھوڑ کر ووٹ دیں: دینی و ملی تنظیمیں

پٹنہ: 9  اپریل، 2019 بہار کی معروف و معتبر دینی و ملی تنظیموں اور دانشوروں نے رائے دہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بار لوک سبھا انتخاب کے دوران ہر حال میں ووٹ کریں، خواہ انہیں بہت ضروری کام ہی کیوں نہ چھوڑنا پڑے۔ ملی شخصیات ،سربراہوں اور دانشوروں نے مشترکہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام ہے اور ووٹ بہت بڑی طاقت ہے۔ اپنی طاقت کا استعمال کرکے ہم نہ صرف جمہوریت کو بلکہ سیکولر ازم اور دستور ہند کی رو سے حاصل آزادیوں اور سہولتوں کو تحفظ فراہم کر سکتے ہی۔ ویڈیو پیغام نشرکرنے والوں میں امارت شرعیہ، بہار ، اڑیسہ و جھارکھنڈ کے ناظم مولانا انیس الرحمان قاسمی، جماعت اسلامی ہند ، بہار کے امیر حلقہ جناب نیرالزماں، ادارہ شرعیہ ، بہار کے مہتمم سید احمد رضا، جمعیت علما ئے ہند، بہار کے جنرل سکریٹری جناب حسن احمد قادری، مشہور و معروف سرجن ڈاکٹر احمد عبد الحئی، جمعیت اہل حدیث کے صوبائی نائب صدر مولانا خورشید مدنی، شیعہ عالم دین و پرنسپل ، مدرسہ سلیمانیہ مولانا سید امانت حسین، معروف سرجن و فلیم کے چیرمین ڈاکٹر احمد عبدالحئی،اردو مشاورتی بورڈ کے سابق چیرمین جناب شفیع مشہدی، سماجی خدمت گار شری ستیہ نارائن مدن،جمعیت علما بہار کے شعبہ نشر و اشاعت کے ناظم اور آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ، بہار چیپٹر کے سکریٹری جنرل انوارالہدیٰ اورجماعت اسلامی ہند ، پٹنہ کے امیر مقامی مولانا رضوان احمد اصلاحی شامل ہیں۔اپیل میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کی چند تاریخیں رمضان میں بھی پڑرہی ہیں تاہم لوگوں کو چاہئے کہ رمضان کی وجہ سے اس ایک روزہ قومی اور دینی فریضہ میں سستی یا لاپروائی نہ برت کر پوری مستعدی کے ساتھ ووٹ ڈالیں۔

علماء اور دانشوروں نے کہا کہ جن لوگوں کا نام ووٹر لسٹ میں موجود ہے لیکن ان کا ووٹر آئی ڈی کارد بن کر نہیں آیا ہے وہ ووٹ ڈالتے وقت الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق اپنی شناخت کے لئے درج ذیل میں سے کسی ایک دستاویز کا استعمال کر سکتے ہیں151پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس، سروس شناختی کارڈ، بینک ؍ڈاک گھر پاس بک،پین کارڈ، اسمارٹ کارڈ، منریگا جاب کارڈ، ہیلتھ انشورنس اسمارٹ کارڈ، پنشن دستاویز، ایم پی ؍ایم ایل اے۔ ایم ایل سی کو جاری سرکاری شناختی کارڈ، آدھار کارڈ۔

جماعت اسلامی ہند ، بہار کے میڈیا انچارج شوکت علی اور جمعیت علما بہار کے شعبہ نشر و اشاعت کے ناظم انوارلہدی نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ یو ٹیوب پر جاری اس ویڈیو کو زیادوہ سے زیادہ لوگوں کو فیس بک اور وہاٹس ایپ کے توسط سے شیئر کریں۔

شوکت علی
میڈیا انچارج، جماعت اسلامی ہند ، بہار

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*