جماعت اسلامی کا خطاب عام پلواما حملہ کے پیش نظر ملتوی

پٹنہ17 فروری، 2019 مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ میں جماعت اسلامی ہند، پٹنہ کی جانب سے اتوار 17 فروری کو منعقد ہونے والا خطاب عام پلواما میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہوئے ملک کے قیمتی جوانوں کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا۔ امیر مقامی ، جماعت اسلامی ہند، پٹنہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے بتایا کہ یہ فیصلہ محترم مولانا سید جلال الدین عمری، امیر جماعت اسلامی ہند کی ہدایت پرلیا گیا ہے۔ محترم امیر جماعت کی اجازت کے بعد اس پروگرام کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

1 Comment

  1. الحمداللہ
    تحریک اسلامی بند کی ایک بہت بڑی ضرورت کی تکمیل بوئ

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*