عالمی یوم اطفال کے موقع پر دھرم گروؤں کی میٹنگ

16 نومبر کو عالمی یوم اطفال کے موقع پر دھرم گروؤں کی میٹنگ پٹنہ کے ایکو پارک میں ہوئی۔ اس موقع پر مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں نے بچوں کے حقوق پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جماعت اسلامی بہار کی طرف سے سکریٹری، شعبہ دعوت محمد شہزاد ا نے شرکت کی۔ پروگرام کا انعقاد بہار انٹر فیتھ فورم فار چلڈرن (یونیسیف) کی جانب سے کیا گیا ۔
پٹنہ کے گاندھی میدان میں22 نومبر سے 2دسمبر کے دوران قومی کتاب میلہ کا اہتمام کیا گیا۔ میلہ برادران وطن کے درمیان اسلام اور قرآن کے پیغامات کو خود سے پڑھ کرجاننے اور سمجھنے کی گہری دلچسپی دیکھی گئی۔مرکزی مکتبہ اسلامی اور شانتی سندیش پستکالیہ کے اسٹال نمبر33-34 پر موجود پیشے سے بینک منیجر منوج کمار نے کہا کہ اسلام ملک کی گنگا جمنی تہذیب کا حصہ ہے۔ اس کے متعلق صحیح سمجھ پیدا کرنے کے لئے ہر کسی کو اسلام اور قرآن کازیادہ سے زیادہ مطالعہ کرنا چاہئے۔ دوسری طرف راجگیر مہوتسو [25-27 نومبر]کے موقع پر شانتی سندیش پستکالیہ کی جانب سے راجگیر میں دعوتی اسٹال لگایا گیا۔ اس موقع پر برادران وطن میں قرآن ، کتابچہ ’سپھلتا اور مکتی کا ایک ہی راستہ‘ اور فولڈر تقسیم کئے گئے۔اس دعوتی اسٹال کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں امیر مقامی بہار شریف جناب محمد نعمان، جناب صادق المیزان اور سجاد احمد کا خاصا تعاون رہا۔
بھاگلپور کے قاضی ولی چک واقع گاندھی شانتی پرتشٹھان میں25 نومبر کو جماعت اسلامی بھاگلپور کی طرف سے وچار گوشٹھی انعقاد کیا گیا جس میں ناظم علاقہ مولانا محمد فاروق ندوی اور امیر مقامی محمد فاروق کے علاوہ خاصی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔مقررین میں جناب احسان الحق، جناب راہل، جناب ادے اور جناب سنجے قابل ذکر ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*