انسانیت قدرتی آفات اور دیگرمصیبتوں و پریشانیوں میں مبتلا لوگوں کے دکھوں کو بانٹنا سب سے بڑی انسانیت ہے ۔ کچھ ایسی ہی انسانیت کا مظاہرہ جماعت اسلامی ہند، بہار اور اس کی طلباتنظیم ایس آئی او ، بہارنے تب کیا جب تیز اور مسلسل بارش کے بعد استمبر ۔ کتوبر2019 میں بہار کی راجدھانی پٹنہ کے کئی علاقے زیر آب ہوگئے ۔ راجندر نگر، لوہانی پور،نیو عظیم آباد کالونی، سنچرا جیسے کئی علاقوں میں جماعت اسلامی ہند ، بہار اور ایس آئی او ، بہارنے مہم چلاکر متاثرین کو راحت پہنچائی ۔ اس کے علاوہ بچاو کا کام بھی کیا گیا ۔