پٹنہ: 20مارچ، 2023
جماعت اسلامی ہند، بہار ہر سال کی طرح امسال بھی غریب اور نادارروزہ دار وں کے درمیان رمضان کٹ تقسیم کا منصوبہ رکھتی ہے۔اس کے لئے شعبہ خدمت خلق کے سکریٹری سلطان احمد صدیقی نے اہل خیر حضرات سے گذارش کہ ہے کہ وہ اپنی اور اپنے اہل و عیال نیز مرحومین کی جانب سے غریب روزہ دار کو افطار اور کھانا کھلانے کی اس اسکیم میں حصہ لیکر زیادہ سے زیادہ نیکیاں حاصل کریں۔جناب صدیقی نے بتایاکہ ایک رمضان کٹ میں چاول، آٹا،چنا،چوڑا، دال، سرسو تیل، بیسن، چینی، کھجوراور نمک شامل ہوں گے جن کا وزن تقریباً 35 کیلو ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک کٹ تقریباً 2000 روپے کا ہوگا۔
سکریٹری شعبہ خدمت خلق نے کہا کہ اگر اس بار بھی اہل خیر حضرات کا تعاون حاصل ہوا تو جماعت اسلامی کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مندوں اور مستحق روزہ داروں تک رمضان کٹ اور عید کٹ پہنچانے میں ہمیں مدد ملے گی، انشاء اللہ۔
جناب صدیقی نے بیت المال جماعت اسلامی ہند بہار کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مالی تعاون کی درخواست کی۔
Jamaat-e-Islami Hind, Bihar, A/C No.1352402146, Central Bank of India, Branch: Muradpur, Patna. IFSC: CBIN0281318
سکریٹری شعبہ خدمت خلق نے درخواست کی ہے کہ رقم بھیجنے کے بعد اس کی تفصیلات درج ذیل موبائل نمبر اور ای میل پر ضرور بھیج دیا جائے۔7870839867/ 9709862787 ای میل: jihbihar@gmail.com