پیشاب سے متعلق 55مریضوں کا مفت معائنہ اور مفت دواؤں کی فراہمی

جماعت اسلامی میں کامیاب میڈیکل کیمپ کا انعقاد

30.11.2019
………….
شہر کے مشہور ومقبول پیشاب سے جڑی بیماریوں کے ماہربہار یورولوجی سینٹر، موریا وہار کالونی، ٹرانسپورٹ نگر، پٹنہ کے ڈاکٹر ششی دھرن،سابق کنسلٹنٹ یورولوجسٹ آئی جی آئی ایم ایس پٹنہ نے جماعت اسلامی ہند پٹنہ کے زیر اہتمام ایک میڈیکل کیمپ میں تقریباً 55 مریضوں کا مفت معائنہ کرنے کے بعد بعض کو دوائیں بھی مفت میں فراہم کیں۔ ڈاکٹر ششی دھرن نے ایسے تمام مریضوں کا معائنہ کیا اور دوائیں تجویز کیں جن کو پیشاب پوری طرح نہیں ہوتا ہے، جلدی جلدی پیشاب لگتا ہے،پیشات رُک رُک کر ہوتا ہے،پیشاب روک پانے میں بے قابو ہوجاتا ہے،پیشات کی دھار میں کمی ہوتا ہے، پیشات کرنے کے لیے طاقت لگانے کی ضرورت ہوتی ہے یا پھر رات میں باربار پیشات کی شکایت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر صاحب موصوف نے کڈنی اور پتھر ی کے مرض میں مبتلا مریضوں کابحسن وخوبی معائنہ ومشاہدہ کے بعد ضروری ہدایات اور علاج کے لیے تجاویز ومشورے دئیے۔ ڈاکٹر صاحب نے جملہ مریضوں کا معائنہ جہاں مفت میں کیا وہیں ہمدردانہ اور مخلصانہ مشورے پورے جذبہ ئ خدمت خلق کے تحت دیا۔مریض الحمدللہ مطمئن نظرآئے۔اچھے تاثرات کا اظہارفرمایا،منتظمین کو دعائیں دیں۔ امیر حلقہ مولانارضوان احمد اصلاحی نے کامیاب میڈیکل کیمپ منعقد کر نے پر ڈاکٹر صاحب سے مل کر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈائری اور کتابچہ دے کر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے فرمایا کی خدمت ایک بڑا کار ثواب ہے۔
جناب ضیاء القمرصاحب نے اس میڈیکل کیمپ کی نگرانی بحسن و خوبی انجام دی جبکہ پورے کیمپ میں جناب سیف اللہ، مجاہد الاسلام اور مزمل الحق نے بھر پور معاونت کی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*