پٹنہ: 30 اپریل، 2022
مختلف مذاہب کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم کرنے کے مقصد سے تشکیل دئے گئے سرو دھرم منچ بہار نے ریاست کے عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔ منچ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عید امن، محبت اور اخوت کو فروغ دینے والا عظیم تہوار ہے۔ تمام اہم مذاہب کی نمائندگی کرنے والے منچ نے کہا ہے کہ اس تہوار کے دوران امن و امان اور بھائی چارہ قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
بیان جاری کرنے والوں میں بڑی پٹن دیوی پٹنہ سیٹی کے مہنت وجے شنکر گیری، رام کرشن مشن آشرم کے سوامی سرو ودیانند، جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی، سکھ مذہب سے گردوارا پٹنہ صاحب کے سردار ترلوک سنگھ، عیسائی مذہب سے آرچ بشپ ہاؤس، بانکی پور کے فادرجیمس جارجیو اور بہار دلت وکاس سمیتی کے فادر جوس، بودھ مذہب سے بودھ ویہار کے بھنتے وشوجیت اور جین مذہب سے تن سکھ لال ویدیہ شامل ہیں۔
Be the first to comment