جدید آلات سے نصب بس میں لوگوں نے پیش کیا خون کا عطیہ
پٹنہ: 5 دسمبر، 2021
جماعت اسلامی ہند بہار کے زیر اہتمام الشفاء بلڈڈونرس کلب کی جانب سے اتوار کو مدر سہ شمس الہدیٰ کے احاطے میں آج ایک بلڈڈونیش کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس امر کی اطلاع فراہم کرتے ہوئے الشفاء ڈونرس کلب پٹنہ کے سکریٹری ڈاکٹر محمد فہیم الدین نے بتایا کہ کیمپ میں نوجوانوں نے خدمت خلق کے جذبہ کے تحت خون کا عطیہ پیش کیا۔خون کے عطیہ کے لئے نیشنل بلڈ ٹرانسفیوزن کاؤنسل کی بس کی خدمات حاصل کیگئیں۔ ماڈل بلڈ بینک،جے پربھا ہاسپٹل کے کارگزار ڈائرکٹر ڈاکٹر آنند کشور نے بتایا کہ اس ایئر کندیشنڈ بس میں جدید آلات نصب کئے گئے ہیں جن کی مدد سے لوگ خون کا عطیہ کرتے ہیں۔
زندگی میں پہلی بار خون کا عطیہ کررہے ایس آئی او پٹنہ کے محمد آرزواور عبدالقادر نے بتایا کہ انہیں خون کا عطیہ کرتے ہوئے کافی خوشی محسوس ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پریشان حال مریضوں کے لیے پیشگی عطیہ خون دے کر اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ اللہ سے دعاء ہے وہ اس خون کے عطیہ کو قبول فرمائے۔
جماعت اسلامی ہندبانکی پور کے امیر مقامی محمد انور نے کہا کہ اسلام میں خدمت خلق کی بڑی اہمیت ہے اور اسی کے پیش نظر الشفاء بلڈڈونرس کلب کئی برسوں سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کرتا آرہا ہے۔
مولانا مشہود احمد قادری پرنسپل مدرسہ شمس الہدیٰ کی دعاسے عطیہ خون کیمپ کا افتتاح ہوا۔کلب کے سکریٹری محمد فہیم الدیننے کیمپ کی کامیابی پر اللہ کاشکر اداکیا نیز جن لوگوں کے تعاون سے کیمپ کا انعقاد ہوسکا ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا بالخصوص اس موقع پر خون کا عطیہ دینے والے ڈونرس کو مبارکباد دی کہ انسانیت سے سچی ہمدردی کا مظاہرہ ان لوگوں نے خون جیسا قیمتی عطیہ پیش کرکے دیا۔یہ کیمپ ماڈل بلڈ بینک کے ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم کی نگرانی میں بحسن وخوبی پائے تکمیل کو پہنچا۔
Be the first to comment