پٹنہ: 5 جون، 2021 ایسو سی ایشن آف مسلم ڈاکٹرس (اے ایم ڈی) کی جانب سے سنیچر کو پٹنہ واقع جماعت اسلامی ہند بہار کے احاطہ میں ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ کیمپ کے دوران پندرہ سے زیادہ مریضوں کی مفت جانچ کی گئی۔ جانچ میں شوگر، بی پی وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پر اے ایم ڈی کے سکریٹری ڈاکٹر اطہر انصاری، اے ایم ڈی ٹیلی میڈیسن انچارج ڈاکٹر امجدعلی اور ڈاکٹر شاہنوازنے اپنی طبی خدمات پیش کیں۔ جماعت اسلامی ہند بہار کے شعبہ خدمت خلق کے سکریٹری سلطان احمد صدیقی نے بتایا کووڈ کی وجہ سے حکومت، انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی ساری توجہ کورونا مریضوں پر مرکوز ہو گئی ہے۔ اس صورت حال میں عام مریضوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر اے ایم ڈی کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کے علاج میں سہولت ہو سکے۔ یہ کیمپ ہر سنیچر کو صبح 9بجے سے دوپہر ایک بجے تک لگانے کی تجویز بھی آئی ہے۔ کیمپ کے انتظام و انصرام کی پوری ذمہ داری جماعت اسلامی ہند بہار کے اسسٹنٹ سکریٹری شوکت علی نے انجام دی اور کیمپ کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
Be the first to comment