پٹنہ: 27 جولائی، 2020
بہار کے مختلف مقامات سے ایسی خبریں تواتر سے آرہی ہیں، جس کے مطابق کووڈ۔19 سے ہوئی موت پر لوگ نہ تو میت کو قبرستان میں دفن ہونے دے رہے ہیں اور نہ ہی شمشان گھاٹ میں آخری رسوم کی ادائیگی کے لئے تیار ہورہے ہیں۔لوگوں کے اس برتاو پر جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میّت کے احترام کا تقاضا ہے کہ اسے قبر میں دفن کیا جائے۔ مسلمانوں کے کسی قبرستان میں کورونا کی میّت کو دفن ہونے سے منع کرنا جائز نہیں ہے۔ مولانا رضوان احمد نے کہا کہ میت کے کفن دفن سے متعلق جماعت اسلامی ہند کی شریعہ کونسل نے اپریل 2020 میں ہی کورونا سے مرنے والے مسلمانوں کی آخری رسوم: غسل، تکفین، تدفین اورنمازِ جنازہ سے متعلق شرعی وضاحت جاری کر دی تھی۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ اس پر عمل کریں۔ شریعہ کونسل کی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ —1 _ کورونا کے شکار مریض ہمدردی کے مستحق ہیں۔ ان سے نفرت کا اظہار کرنا اور دور بھاگنا درست رویّہ نہیں ہے۔ تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ ان کے علاج معالجہ کی کوشش ضروری ہے۔2 _ میّت کا غسل عام حالات میں واجب ہے۔ میّت پر نماز ِ جنازہ فرض کفایہ ہے۔ کورونا کی میّت کی نمازِ جنازہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ پڑھی جائے گی۔ 3 _ میّت کے احترام کا تقاضا ہے کہ اسے قبر میں دفن کیا جائے۔ مسلمانوں کے کسی قبرستان میں کورونا کی میّت کو دفن ہونے سے منع کرنا جائز نہیں ہے۔ ایسا کرنے والے سخت گناہ گار ہوں گے۔ ایسی میّت کو عام قبرستان میں دفن کیا جاسکتا ہے۔ کورونا میں مرنے والوں کے لیے الگ قبرستان بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔4 _ کوشش ہونی چاہیے کہ مسلمانوں کے لیے علیٰحدہ قبرستان کا نظم ہو۔ کسی جگہ ان کے لیے مخصوص قبرستان نہ ہو تو بہ وجہ مجبوری میّت کو مشترکہ یا غیر مسلموں کے قبرستان میں دفن کیا جا سکتا ہے۔5 _ مسلمان میّت کو جلانا اسلامی شریعت میں حرام ہے۔ اگر حکومت کبھی کوئی ایسا قانون بنانے کی کوشش کرے تو مسلمانوں کے لیے لازم ہے کہ اسے بدلوانے کی کوشش کریں اور حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ کوئی ایسا قانون منظور نہ کرے جو ان کی شریعت سے ٹکراتا ہو۔6 _ ہر علاقے کے علماء اور دینی تنظیموں کے کارکنوں کو چاہیے کہ وہ اسلامی ہدایات کے مطابق تجہیز و تکفین سے متعلق بیداری لانے اور حسب ضرورت ان کاموں کی انجام دہی کے لیے آگے آئیں اور اسپتالوں اور انتظامیہ کے تعاون و اشتراک سے اس فرض کفایہ کو ادا کریں۔ مولانا رضوان احمد نے کہا کہ ہمیں برادران وطن کی بھی اس سلسلے میں رہنمائی کرنی چاہئے کہ وہ اپنے مرنے والوں کی آخری رسومات احترام اور مذہبی طریقے سے انجام دیں۔ —میڈیا انچارج، جماعت اسلامی ہند، بہارSee translation0People reached0EngagementsBoost post
Be the first to comment