پٹنہ میں آتشزدگی پر امیر حلقہ کا اظہار افسوس

پٹنہ: یکم اکتوبر، 2019

جماعت اسلامی ہند، بہارکے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے پٹنہ کے دنکر چوک واقع پٹرول پمپ میں لگی اچانک آگ اور اس سے پھیلی افراتفری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پٹرول پمپ مالکان اور متاثرین کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے عام شہریوں اور بالخصوص ملت کے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کی سلامتی اور بچاو کے لئے دعا کریں ۔ ساتھ ہی امیر حلقہ نے شہر کے ارکان و کارکنان کو ہدایت دی ہے کہ وہ حالات پر نظر رکھیں اور جذبہ خدمت خلق کے تحت جس حد تک ہو سکے راحت اور بچاو کے لئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔ اللہ تعالیٰ متاثرین کے ساتھ خیر کا معاملہ فرمائے اور ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔ آمین ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*