جماعت اسلامی ہند بہارکووڈ راحت کاری میں مصروف

کووڈ فنڈ سے راحت کاری میں تیزی لانے کا عزم…………پٹنہ: 10 مئی، 2021 جماعت اسلامی ہند، بہار کوروناوائرس سے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ جماعت کی یونٹیں پورے بہار میں سرگرم عمل ہیں۔ اس امر کی اطلاع فراہم کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند، بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے بتایا کہ انہوں نے ورچوئل میٹنگ کے توسط سے پورے بہار میں کورونا کے بڑھتے اثرات اور جماعت کی مختلف یونٹوں کی خدمات اور ضروریات کا جائزہ لیاہے۔ جائزے سکے مطابق دوسری لہر کی شروعات سے لیکر اب تک کل 111 مریضوں کو آکسیجن فراہم کیا گیا۔ اب تک 10مقامات نے آکسیجن سینٹر قائم کیا ہے۔ آکسیجن کی قلت کے با وجود ضرورت مندوں کو کچھ نہ کچھ سلینڈر حاصل کرکے فراہم کیا جا رہا ہے۔ امیر حلقہ نے بتایا کہ چارمقامی یونٹوں نے منظم انداز میں دوائیں فراہم کرنے کا کام کیا ہے۔ دوسری یونٹیں بھی کچھ نہ کچھ دوائیں فراہم کی ہیں۔اب تک تقریباً1000 ضرورت مندوں کو دوائیں فراہم کی جا سکی ہیں۔چار مقامی یونٹوں نے کارکنان کی ٹیم تیار کی ہے جو ہنگامی حالات میں ضرورت مندوں کے کام آسکتے ہیں۔ انہیں PPE کٹ وغیرہ فراہم کیا گیا ہے۔ مولانا رضوان احمدنے بتایا کہ چارمقامات پر ڈا کٹروں کی چھوٹی بڑی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس سے آن لائن اور کہیں آف لائن طبی خدمات لی جارہی ہیں۔ اب تک1500 مریضوں کو مفت سروس فراہم کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 23/ اپریل سے ریاست گیر پیمانے پر ایک آن لائن طبی کاؤنسلنگ کا نظم صبح آٹھ بجے سے رات ۱۱/ بجے تک کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ اس کے لئے بھی ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیاہے۔ یومیہ سیکڑوں مریض اس اسکیم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس طرح چار ہیلپ لائن نمبر شروع کیا گیا ہے جس میں 21 کارکنان خدمات پر مامور ہیں۔ ا ب تک 3,000 فیملی مستفید ہو چکی ہیں۔ امیر حلقہ نے بتایا کہ اس ایک ماہ میں اشیاء خوردنی پر مشتمل1500 روپے کا کٹ تیار کیا کرکے ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔اس اسکیم سے 3,000 فیملی مستفید ہو چکی ہیں۔دوسری طرف سمستی پور کی جماعت نے باقائدہ نفسیاتی کاؤنسلنگ کاکام منظم انداز میں شروع کیا ہے جبکہ بیشتر یونٹیں غیر منظم انداز میں یہ کام شروع سے کررہی ہیں جس سے کووڈ کے مریض اور ان کے رشتہ دار مستفید ہو رہے ہیں۔ مولانا رضوان احمد نے بتایا کہ بیشتر یونٹوں نے کووڈ سے متعلق بیداری کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔ بعض مقامات پر منظم انداز میں یہ کام ہو رہا ہے۔سہرسہ کی جماعت کووڈ سے متعلق ہمہ جہت خدمات اور رہنمائی کے لئے ایک ایک ویب سائٹ لانچ کیا ہے۔ مولانا اصلاحی نے کہاکہ تمام مقامات کی مشترکہ شکایت ”آکسیجن کی عدم حصول یابی“ کی ہے۔اس کے پیش نظر انہوں نے سرکار اور انتظامیہ سے گذارش کی کہ جماعت کی مختلف اکائیاں سرکار اور انتظامیہ کے کاموں میں تعاون کر رہی ہیں۔ لہٰذا جماعت اور اس کے کار کنوں کے ساتھ تعاون و اشتراک کا سلوک کرتے ہوئے آکسیجن اور دیگر سہولیات فراہم کریں۔ ان تمام کاموں کو مزید بہتر انداز میں انجام دینے اور عوام کو حتی المقدور سہولیات فراہم کرنے کے لئے جماعت نے ایک کووڈ ریلیف فنڈ تشکیل دیا ہے۔ امیر حلقہ نے اہل خیر حضرات سے گذارش کی ہے کہ وہ جماعت کے کووڈ ریلیف فنڈ میں تعاون کرکے انسانیت کی خدمت میں شریک ہوں۔ ریلیف فنڈ کے بینک کی تفصیلات اس طرح ہیں۔

Jamaat-e-Islami Hind, Relief workA/C No. 3040930572 IFSC code CBIN0281318Central Bank of IndiaBranch Muradpur Patna

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*